پاکستان کا یورپی ممالک میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

60

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے مغربی یورپی ممالک بشمول بلجیئم، فرانس، جرمنی، لکسمبرگ، سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتے کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان ان تمام افرادکے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے جنہوں نے تباہ کن سیلاب میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔