کراچی میں بارش کا امکان ختم، شدید گرمی میں آج سے کمی کا امکان

76

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں مون سون کے پہلے اسپیل کے اثرات ختم، بارش برسانے والا سسٹم بے حد کمزور ہوگیا، فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، شدید گرمی کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، آج سے درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ہوگی۔
گزشتہ روز کراچی میں سمندری ہوائیں معطل رہیں جس کے باعث شدید گرمی اور حبس رہا اور پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت زیادہ محسوس کیا گیا۔