بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کو آزمانے کا فیصلہ

92

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن اور حکومت کے مابین انتخابی اصلاحات کے معاملے پر برف پگھلنے لگی ہے، الیکشن کمیشن نے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کو تجرباتی بنیادوں پر آزمانے کا فیصلہ کیا ہے‘ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ کی بھی آزمائش کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ ووٹنگ مشینوں اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کے لیے وزارت سائنس وٹیکنالوجی سمیت غیر ملکی فرمز کو اپنی مشینیں بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرکے کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔