ایکسپو سینٹر کراچی میں تنخواہ نہ ملنے پر ورکرز کا احتجاج

451

کراچی: شہر کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر ایکسپو سینٹر میں تنخواہ نہ ملنے پر ورکرز نے احتجاج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ورکرز کو 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی، کنٹریکٹ ورکرز نے عوام کی رجسٹریشن کا عمل روک دیا ہے جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ایکسپو سینٹر میں تین سو ورکرز رجسٹریشن کے کام پر مامور ہیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک کام نہیں کریں گے۔