آسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

406

اسلام آباد: کوویکس کی فراہم کردہ آسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن 12 لاکھ 40 ہزار ویکسین ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچی، کوویکس پلیٹ فارم نے پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔

کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کو ملی تھی۔ کوویکس نے 12 لاکھ 40 ہزار آسٹرازنیکا ویکسین ڈوز کی پہلی کھیپ فراہم کی تھی۔

کوویکس پاکستان کو 3 کورونا ویکسین کھیپ فراہم کر چکا ہے۔