آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا

85

کراچی(اسٹاف رپورٹر )آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔آئی سی سی نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبرسے شروع ہوگا۔ترجمان آئی سی سی کے مطابق سپر12ٹیموں کے گروپ ٹو میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ نیوزی لینڈ اورافغانستان کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ سپر12 کے گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ساؤتھ افریقا اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔گروپ ون اورٹومیں مزید2کوالیفائرٹیمیں بھی ہوں گی۔ اس کے ساتھ راؤنڈرون کے گروپ اے میں سری لنکا آئرلینڈ، نیدرلینڈزاورنمیبیا کھیلیں گی۔ رائونڈون کے گروپ بی میں بنگلا دیش، اسکاٹ لینڈ، پوپائے، نیوگنی اورعمان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ میچز عمان اور یواے ای میں کھیلے جائیں گے۔ گروپس کا انتخاب 20 مارچ 2021 کی ریکنگز کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ ہے۔