اولمپین نویدِ عالم کا خلا تادیر پر نہ ہوسکے گا ،آصف باجوہ

172

لاہور (نمائندہ خصوصی)پی ایچ ایف کے زیراہتمام اولمپین نوید عالم کے لیے دعائیہ تقریب میں پی ایچ ایف عہدیداران،اولمپینز،انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی کثیر تعداد میں شرکت، مرحوم اولمپین کے لیے دعائے خیر کرائی گئی ، پاکستان ہاکی کے مایہ ناز فل بیک، 1994 عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ اولمپین نوید عالم جو کہ کچھ روز قبل موزی مرض کے ہاتھوں اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈٰئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولمپین نوید عالم مرحوم کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈ کواٹرز لاہور میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین محمد آصف باجوہ، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر، سابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن و لیجنڈ اولمپین اختر رسول چوہدری، سٹاف آفیسر صدر پی ایچ ایف ظہور جنجوعہ، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید، ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم، قومی ہاکی کوچ رانا ظہیر احمد، مدثر علی خان، ویڈیو انالسٹ قومی جونیئر ہاکی ٹیم ابوذر امراؤ، سابق انٹرنیشنل ہاکی گول کیپر قدیر بشیر ڈی ایس پی، اسپورٹس مینجمنٹ انالسٹ سید علی عباس، ایف آئی ایچ ای مہائرز مینجر راشد بٹ، کانگریس ممبران پاکستان ہاکی فیڈریشن طاہر شریف گجر، اکرم گجر، حافظ ارشد، زاہد،ایم یعقوب انٹرنیشنل،، مشتاق ٹوانہ، ، منور حسین، ایم ندیم، شیراز خورشید، شفقت ملک کے علاوہ قومی جونیئر ہاکی اسکواڈ کے کھلاڑی اور آفیشلز نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے نوید عالم مرحوم کی قومی کھیل کے لیے خدمات کو سراہا اور انکی وفات کو پاکستان ہاکی کا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوید عالم نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ اولمپین اختر رسول نے دعائیہ تقریب میں موت و حیات کے فلسفہ پر گفتگو کی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تعزیتی تقریب کو احسن اقدام قرار دیا۔