ازبکستان میں ترکی اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

130
تاشقند: ترکی اور چین کے وزرائے خارجہ ملاقات کررہے ہیں

تاشقند (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ تُرک ذرائع ابلاغ کے مطابق تاشقند میں موجود چاوش اولو نے ٹوئٹر پر وانگ یی کے ساتھ تصویر ٹوئٹ کرے ہوئے لکھا کہ میں نے چینی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے صدور کی حالیہ ٹیلی فونک ملاقات کے دوران زیر بحث آنے والے پہلوں پر بات چیت کی۔