کینیڈا میں طوفان سے نظام زندگی درہم برہم

182
اونٹاریو (کینیڈا)ـ: طوفان کے ساتھ آنے والی طاقت ور ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے

اونٹاریو (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں طاقت ور طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد عمارتیں تباہ ہو گئیں اور سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا، جب کہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق 82 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے مرکزی صوبے اونٹاریو میں معمولات ِ زندگی درہم برہم کر دیے۔ سیکڑوں گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں حکومت نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔