مہنگائی کرنے والی  حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، ن لیگ

415
تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  کا کہناہے کہ عوام سے جینے کا حق چھیننے والی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں،پیٹرول سمیت اشیاخوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ناکامیوں کی تفصیل ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ بجٹ 2021 عوام کے ساتھ ایک دھوکا اور فریب ہے،بجٹ ہونے کے بعد ہرہفتے مہنگائی بڑھ رہی ہے،مہنگائی ظلم ہے جس کا راستہ پوری قوت کے ساتھ روکیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ 16جون کے بعد 3بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا بم گرایا گیا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کو غریب کی کوئی پرواہ نہیں۔

ن لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ آٹے ، گھی اور چینی کی قیمت میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں ، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، مزید حکمرانی کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔