آنکھوں سے متعلق عام طبی مسائل

420

ویسے تو آنکھوں سے متعلق کئی طبی مسائل ہیں جن میں کچھ معمولی ہیں تو کچھ انتہائی سنجیدہ ہیں۔ یہاں اُن چند مسائل کا ذکر کیا جارہا ہے جو عمومی طور پر پیش آتے ہیں۔

1) قریب کا نظر آنا:

ایسے نقص والے افراد قریب کی اشیاء کو صاف دیکھ سکتے ہیں لیکن دور کی اشیاء کو نہیں۔ روشنی کی کرنیں آنکھ کی بجائے ریٹنا کے سامنے والے نقطہ پر مرکوز ہوتی ہیں۔ اس معاملے میں آنکھ کیلئے عینک کا شیشہ concave دیا جاتا ہے

2. دور کا نظر آنا:

اس میں دور کی اشیاء صاف طور پر دکھائی دیتی ہیں لیکن قریب کی اشیاء نہیں۔ اس معاملے میں آنکھ کی گیند چھوٹی ہوجاتی ہے ، لہذا ریٹینا آنکھ کے سامنے والے حصے کے بہت قریب ہوجاتا ہے۔ اس میں مریض کو convex عینک دی جاتی ہے۔

3. ایسٹگ میٹزم:

اس مرض میں متاثرہ شخص کو چیزوں کی شکل الٹ پلٹ اور آڑھی ترچھی دکھائی دیتی ہے۔ اس کو اسطوانہ (celindrical) شیشے کی عینک دی جاتی ہے۔

4.بڑھاپے کی نظر:

متاثرہ شخص قریب کی اشیاء پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری محسوس کرتا ہے۔ یہ عیب 35 سال کی عمر کے بعد کسی بھی وقت پایا جاسکتا ہے۔ یہ محدب convex عینک کے استعمال سے درست ہوتا ہے۔

5. موتیا

اس عیب کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جن کی بنا پر بینائی دھندلی ہوجاتی ہے۔ متاثرہ فرد اشیاء کو صاف طور پر نہیں دیکھ سکتا ہے کیونکہ روشنی اس دھند کے باعث سہی طریقے سے آنکھوں میں پہنچ نہیں پاتی۔ کی کرنیں اس کے ذریعے نہیں گزرتی ہیں۔ سرجری اس بیماری کا واحد علاج ہے۔

6. گلوکوما:

اس غیر معمولی صورتحال میں آنکھ کے اندر دباؤ اپنے معمول 15-20 ملی میٹر) سے اس حد تک زیادہ بڑھ جاتا ہے کہ اندھے پن کا سبب بن جاتا ہے۔