کراچی میں مسافر بس کے اندر فائرنگ سے 2 خواتین زخمی

294

کراچی میں مسافر بس کے اندر مسلح شخص کی فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ کے مطابق واقعہ ڈیفنس لائبریری کے قریب پیش آیا جہاں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص پولیس سے بچنے کے لیے بھاگا اور ایک مسافر بس میں چڑھ گیا، مسلح شخص نے گرفتاری سے بچنے کے لیے گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔