انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

358

لاہور: انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ئنٹی میچ سے قبل ہی قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

رپورٹس کے مطابق فٹنس مسائل کے سبب کرکٹر حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے، فاسٹ بولر حسن علی کو ٹانگ میں کھچاؤ کے باعث ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل دوسرے میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ طبی معائنہ کرے گا جس کے بعد حسن علی کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔