کارکنان انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں، عقیل احمد خان

169
حیدرآباد: جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عقیل احمد خان، نائب امراءعبدالقیوم شیخ ڈاکٹر سیف الرحمن ودیگر ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کیپٹن(ر) الطاف حسین سے ملاقات کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادعقیل احمد خان نے کہا ہے کہ قوم پر جب بھی مشکل وقت آیا جماعت اسلامی کے کارکنان نے خدمت خلق اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے قابل قدر اور خوبصورت مثالیں قائم کی ہیں کیونکہ جماعت اسلامی کے کارکنان انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور یہی جذبہ اور درد اسلام میں پسند ید ہ عمل
ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جماعت اسلامی کے مختلف زونز میں چرم قربانی مہم کے سلسلے میں دورے کے دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر عبدالقیوم شیخ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن عوامی تعاون کے نتیجے میں غریب، مسکین، یتیم اور بے سہارا لوگوں کی امید ہے۔ اجتماعی قربانی اور چرم قربانی کے نتیجے میں جمع ہونے والی کھالوں سے دکھی انسانیت کی مدد کا یہ عظیم الشان منصوبہ چلتا ہے۔ الحمداللہ ہمارا کارکن اپنی عید کی خوشیاں قربان کر کے قربانی کی کھالوں کی وصولی اور غربیوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے کا عظیم کام کر کے اللہ رب العزت کی رضا کے طلب گار ہوتے ہیں۔