تُرک صدر کا یوم شہد ا پر بہادر فوجیوں کو  خراج تحسین ‘ تقریب سے خطاب

330
انقرہ: تُرک صدر رجب طیب اردوان 15جولائی کو یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے 15 جولائی کو یوم شہدا کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق صدر اردوان کا کہنا تھا کہ 15 جولائی کو مادر وطن کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے غداران وطن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے شہدا قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چناق قلعہ ناقابل تسخیر ہے اور ترک فوجی وطن اور اس کی آزادی کے لیے دشمن کی گولیوں کے آگے سینہ سپر بن جاتے ہیں۔