دنیا کا مہنگا ترین سوپ

360

چین میں ایک ایسا ریستوران ہے جہاں ایک سوپر کی قیمت2 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔

اس ریستوراں میں گائے اور نوڈل کا سوپ ملتا ہے لیکن اس کی قیمت خود ایک گائے سے بھی زیادہ ہے۔

ہیبائی صوبے میں شیجیاز ہوانگ شہر میں واقع ایک چینی ریستوران میں دنیا کا سب سے مہنگا سوپ فروخت ہورہا ہے جس کی قیمت 2014 ڈالر یا پاکستانی دو لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔

سوپ کا نا م ہاؤزونگہاؤ بیف نوڈل سوپ ہے جو نائیو گینگشن ریستوران میں فروخت کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر غیرمعمولی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

اس کا ایک پیالہ لاکھوں روپے کا ہے اور ریستوران کا دعویٰ ہے کہ اس کی تیاری میں انتہائی مہنگے اجزا استعمال کیے جاتے ہیں۔

ایک پیالہ سْوپ کا آرڈر ایک ماہ پہلے دینا ضروری ہے جس کی تیاری میں 12 ماہر شیف اپنا فن دکھاتے ہیں، چھ ماہ قبل اس سْوپ کو مینو میں شامل کیا گیا اور اب تک صرف چار افراد نے ہی اسے استعمال کیا ہے۔

ریستوران کی انتظامیہ نے مہنگی ترین ڈش کے الزام کے جواب میں کہا ہے کہ اس کی تیاری اتنی مہنگی ہے کہ انہیں کوئی منافع نہیں ہورہا۔