برطانیہ: 99 فیصد کوروناوائرس کو ختم کرنے والے اسپرے کی فروخت بند

595

99 فیصد کورونا وائرس کے جراثیم کے خاتمے کے دعویدار ناک کے متعدد اسپرے کی فروخت بند کردی گئی ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی ڈیلی میل کے مطابق کوروناوائرس کیخلاف بناے جانے والے ناک کے متعدد طبی اسپرے کو مارکیٹ سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ لوئیڈز نامی مقامی فارمیسی نے ان میں سے ایک اسپرے ‘ویرالیز’ کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے جس کی قیمت 15 یورو ڈالرز تھی۔

لوائیڈز اسپرے کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ 99.9 فیصد کوروناوائرس کے جراثیم کو غیرفعال کرسکتا ہے مگر دیگر اسپرے کی طرح لوئیڈز کے بارے میں بھی یہ دعویٰ غلط ثابت ہوچکا ہے اور کمپنیوں نے اسے واپس لے لیا ہے۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اسپرے کو ویکسین اور فیس ماسک کے ساتھ بحیثیت مددگار معالجے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسے حتمی علاج کے طور پر ہرگز استعمال نہ کیا جائے۔