وزیر اعظم کا ازبکستان کا دورہ، افغان ازبک ریلوے سے انقلاب لانے کا عزم

255

تاشقند: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ افغان ازبک منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا، ہمسائے ممالک سے تجارت کرنے سے معیار زندگی بڑھے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم  نے ازبکستان کا دورہ کیا،جہاں عمران خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھن بجائی گئی اور وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

عمران خان نے ازبک صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسیوں کا محور غربت کا خاتمہ اور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے، سفارتی روڈ میپ قائم کرتے ہوئے تجارتی شراکت داری کو فروغ دینگے، تاجروں  اور سیاحوں کے وفود کے لیے ویزے کے عمل کو آسان بنایا جائے گا۔

دونو ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط  کیے گئے، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری  سمیت مختلف شعبوں میں  تعاون کے  معاہدے بھی ہوئے۔