ماہی گیر نے پلاسٹک کی بوتلوں سے کشتی تیار کرلی

288

غربت سے تنگ فلسطینی ماہی گیر نے استعمال شدہ پلاسٹک کی خالی بوتلوں سے کشتی تیار کرلی۔

اسرائیل کے مظالم کی وجہ سے جہاں فلطینیوں کو اپنی جان کے خطرات لاحق ہیں وہیں معیشت کی زبوں حالی نے انہیں مزید پریشان کردیا ہے

اس کے باوجود بھی فلسطینیوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکے ہیں جس کی ایک بڑی مثال یہ ماہی گیر ہے جس نے غربت کے باوجود اپنی کشتی خود تیار کرڈالی ہے۔

ابو زید نامی ماہی گیر نے 700 خالی بوتلوں کو انتہائی ذہانت اور مہارت سے استعمال میں لاتے ہوئے یہ کشتی تیار کی ہے جس میں 8افراد سوار ہوسکتے ہیں