شطرنج کا اونچا ترین مُہرا، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام آگیا

315

دنیا میں کئی طویل ترین اور غیر معمولی طور پر بڑی بڑی اشیاء موجود ہیں جنہیں عالمی ریکادڑ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں میں سے ایک شطرنج کا مُہرا ہے۔

امریکا میں ورلڈ چیس میوزیم کے ماہرین نے 20فٹ اونچا لکڑی کا مہرہ بنا کر ریکار ڈتوڑ دیا ہے ۔

اس مہرے کو تیار کرنے میں کئی دن لگے جس کی اونچائی 6.09میٹر یعنی 20فٹ ہے جبکہ ڈایا میٹر2.79میٹر یعنی 9فٹ 2انچ ہے ۔

اپنے غیر معمولی سائز کی وجہ سے یہ چیس پیس کا نام گینز ریکارڈ بک کے نئے ایڈیشن میں شامل کر لیا گیا ہے جو میسوری میں ورلڈ چیس ہال آف فیم میں موجود ہے۔