افغانستان میں طاقت کے زور پر آنے والی حکومت کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی، امریکا

235

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طاقت کے زور پر آنے والی حکومت کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی۔

ترجمان نیڈ پرائس نے انے ایک بیان میں کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے، پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا، مستحکم جنوبی ایشیا میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے پاکستان کے ساتھ  مشترکہ مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ مفادات ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ امریکا اکیلے حل نہیں کرسکتا، افغانستان میں طاقت کے زور پر آنے والی حکومت کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی، افغانستان کا بوجھ پوری عالمی برادری کو اٹھانا ہوگا۔