رواں سال خطبہ حج الشیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ دیں گے

353

ریاض: رواں سال خطبہ حج کی ذمہ داری الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کو سونپ دی گئی۔

العربیہ اردو کے مطابق خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امام مسجد الحرام الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کے نام کی منظوری دی ہے۔ امام مسجد الحرام نے خطبہ حج کا موقع دینے پر شاہ سلیمان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر الشیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ مسجد الحرام میں امام اور خطیب ہیں اور کبار علما کونسل کے رکن ہیں۔ انہیں اس بار میدان عرفات میں خطبہ حج پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال خطبہ حج علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع نے دیا تھا۔