جنوبی افریقا میں لوٹ مار جاری ہلاکتیں 72 تک پہنچ گئیں

90
جنوبی افریقا: مظاہرین نے لوٹ مار کے بعد گودام اور ٹرکوں کو آگ لگا دی ہے

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا میں سابق صدر جیکب زوما کو سزا کے خلاف پُرتشدد مظاہروں اور فسادات میں اب تک 72 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جیکب زوما کے حامیوں کی جانب سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور ان کی گرفتاری کے خلاف ہونے پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ ملک کے مزید علاقوں تک پھیل گیا ہے۔