سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے

271

کراچی:  سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے، بیٹے نے تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے والدکے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ طویل عرصے سے علالت میں تھے۔

ارسلان ممنون نے کہا کہ والد صاحب کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، گذشتہ 2ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ممنون حسین کے انتقال پر سیاسی وسماجی رہنماؤں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔

ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔