ہیرے کے اندر ایک اور ہیرا

361

روس میں ایک ایسا ہیرا دریافت ہوا ہے جس کے اندر ایک اور ہیرا موجود ہے۔

 اس ہیرے کی عمر تقریبا 800 ملین سال سے بھی زیادہ ہے۔ ماہرین ابھی تک اس بات کا اندازہ نہیں لگا پائے ہیں کہ یہ عجیب و غریب ہیرا کیسے تشکیل پایا؟ لیکن اتنی بات ضرور ہے کہ ہیروں کی عالمی کان کنی کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

ALROSA  کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ جیولوجیکل انٹرپرائز کے ڈپٹی ڈائریکٹر اولیگ کوالوچک نے کہا: ‘جہاں تک ہم جانتے ہیں ، عالمی ہیرے کی کان کنی کی تاریخ میں آج تک ایسا ہیرا دریافت نہیں ہوا ہے۔

‘ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واقعی قدرت کی ایک انوکھی تخلیق ہے ، خاص کر جب قدرت خالی پن کو پسند نہیں کرتی۔ عام طور پر کچھ معدنیات دوسری معدنیات کی جگہ لے لیتی ہیں بغیر کوئی خالی جگہ چھوڑے ہوئے لیکن یہ عجیب بات ہے ایک دھات نے دوسری دھات کے اندر پرورش پائی۔