پشاور میں اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

203

پشاور میں غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی۔

ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کے مطابق پشاور کے علاقے متنی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے جب کہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلحہ میں 24 شارٹ گن اور 54 ہزار کارتوس شامل ہے، اسلحہ گاڑی کے ذریعے پنجاب اسمگل کیا جا رہا تھا۔

پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر ملزما کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔