افغانستان میں اپنے سفارتکاروں کو واپس نہیں بلائیں گے، یورپی یونین

263

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ افغانستان مین موجود اپنے سفارتکاروں کو وطن واپس نہیں بلائیں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین ممالک کابل سے سفارت کاروں کی واپس نہیں چاہتے، ان کا کہنا ہے کہ افغانستان بھر میں ہمارے ترقیاتی منصوبے بند نہیں ہوں گے۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ کوشش کی جائے گی کہ افغان مہاجرین کے بحران کو روکا جائے، افغان مہاجرین متوقع بحران سے نمٹنے کے لیے تمام یورپی ممالک امداد کریں۔

یورپی یونین نے کہا کہ تاشقند کانفرنس میں افغان علاقائی مفاہمتی روڈ میپ تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔