شمیم عثمان کو گریڈ 20میں ترقی دینے کا فیصلہ معطل

218

اسلام آباد(اے پی پی)عدالت عظمیٰ نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی آفیسر شمیم عثمان کو گریڈ 20میں ترقی دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔ عدالت عظمیٰ نے سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی آفیسر شمیم عثمان کو گریڈ 20میں ترقی دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے ۔عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ملازمت سے متعلق مقدمات میں ہائیکورٹ کو سماعت کا اختیار حاصل نہیں، شمیم عثمان کو ترقی دینے سے متعلق عدالت عالیہ کا فیصلہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے ۔عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ شمیم عثمان چاہیں تو داد رسی کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتی ہیں ۔ منگل کو عدالت عظمی سے مذکورہ بالا کیس کا5 صفحات پر مشتمل جاری کردہ تفصیلی فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے ۔ پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کر رکھی تھی ۔ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل عدالت عظمیٰ کے 2 رکنی بینچ نے رواں سال یکم جولائی کو پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کر کے مختصر فیصلے میں پنجاب حکومت کی اپیل منظور کر لی تھی۔