چین میں ہوٹل کی عمارت  زمیں بوس‘8 افراد ہلاک

113
چین: لاپتا افراد کی تلاش کے لیے تباہ ہونے والی عمارت کا ملبہ ہٹایا جارہا ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے مشرقی شہر سوزو میں ایک ہوٹل کی عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 8افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاںشروع کردی گئیں،جب کہ ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے،تاہم کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی۔ ہلاک ہونے والے افراد ہوٹل میں مقیم تھے۔ متاثرہ ہوٹل 2018 ء میں کھلا تھا اور اس میں 54 کمرے تھے۔ امدادی کارروائی میں 600 سے زیادہ کارکن اور 120 گاڑیاں استعمال کی گئیں۔