ق لیگ کے مونس الٰہی کو وفاقی وزیر کا قلمدان سونپ دیا گیا

301
مونس الہی کیخلاف کوئی انکوائری زیر التوا نہیں، گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں رہنما ق لیگ مونس الہٰی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الہٰی کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان سونپا گیا ہے،اس سے قبل وزارت آبی وسائل کا قلمدان فیصل واوڈا کے پا س تھا۔

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے  ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کو خوش آمدید کہا ہے۔

مونس الہٰی کی تقرری کے اعلان کے بعد جلد نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا، جس کے بعد وہ حلف اٹھا کر باقاعدہ وفاقی کابینہ کا حصہ بن جائیں گے۔