افغانستان: طالبان نے بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کرلیا

386

قندھار: افغانستان کے شہر قندھار میں قائم بھارتی قونصل خانے پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں قائم بھارتی قونصل خانے پر طالبا نے قبضہ کرلیا ہے، طالبان نے قبضے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے، ویڈیو میں طالبان کو قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ قندھار میں قائم قونصل خانے کو بھارت نے بند کردیا ہے اور عملے کو بھی واپس بلا لیا ہے۔