محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلبا کو کوہی گوٹھ اسپتال کے دورے کی دعوت

238

کراچی( رپورٹ: حماد حسین) کوہی گوٹھ اسپتال کے صدر ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلبا کو اپنے اسپتال کے دورے کی دعوت دی ہے۔

ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے محمد علی جناح یونیورسٹی کا دورہ کیا اور صدر جامعہ ڈاکٹر زبیرشیخ سے ملاقات کی،ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے کہا کہ ماجو میں تعلیم کیساتھ طلباء کی غیرنصابی سرگرمیوں کے حوالے سے تربیت کرنا باعث تقلید ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ماجو کے طلبائ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اسی لئے کوہی گوٹھ اسپتال کا دورہ ان کےلئے بہت مفید ہوگا۔

کوہی گوٹھ اسپتال اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے جہاں ایک خواتین مریضوں کا علاج بالکل مفت کیاجاتا ہے یقینا طلبا دورے کے دوران بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر زبیر شیخ نے ڈاکٹر ٹیپو سلطان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ماجو کی جانب سے کوہی گوٹھ اسپتال کا دورہ جلد کیاجائےگا، ڈاکٹر ٹیپو سلطان جیسی شخصیات اور خاندان ملک کا سرمایہ ہیں ،ہمیں ان پر فخر ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے ماجو کی مختلف فیکلٹیز اور ماجو اسٹوڈیو کا بھی دورہ کیا۔