پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے اسلحہ بردار شخص گرفتار

217

اسلام آباد: پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت سہیل ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے اور اس سے پستول برآمد کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 45 سالہ ملزم سہیل راولپنڈی کے علاقے چکری کا رہنے والا ہے جس کے ایک ہاتھ میں پستول اور دوسرے میں چھری تھی، ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم بہت دیر تک اسلحے سمیت پارلیمنٹ ہاؤس کے ارد گرد گھوم رہا تھا، ملزم اسلحہ لے کر پارلیمنٹ کے باہر کیوں آیا، اس بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔