ناظمہ ضلع نصرت ناہید کا زون 11 کا دورہ‘ذمے داران سے ملاقات

189

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی ناظمہ نصرت ناہید نے زون11 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زون کی ناظمہ، یوسی ناظمات اور حلقہ کے ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن سازی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بلاک کوڈ کی سطح سے منظم کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراد کی تربیت کے لیے پہلی ضروت فریضہ اقامت دین کلاسز کی ہے جن میں معاشرے کے ہرفرد کو یہ بتانا ضروری ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور قرآن و سنت کی تعلیم معاشرے کے تمام افراد کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دعوت الی اللہ کی عملی جدوجہد کے لیے آمادہ کرنا ضروری ہے تاکہ کارکنان کی تعداد میں اضافہ ہو۔ نصرت ناہید اور نگران مہم قدسیہ ناموس نے ناظمہ زون اور ان کی ٹیم کے ساتھ حلقے کی سطح تک کاموں کی تقسیم اور کارکن سازی مہم کے لیے اہداف مقرر کروائے۔