قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی سعودی صحافیوں سے ملاقات

146

سعودی عرب کے سوشل میڈیا کے نمائندوں اور صحافیوں کے ایک گروپ نے پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید سے جدہ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ ڈیجیٹل مواصلات رائے سازی اور رجحان سازی میں خاص طور پر نوجوان نسل کے تناظر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سعودی میڈیا کے نوجوانوں کے کردارکی تعریف کی۔
اس موقع پر پاکستان میں طبی سہولیات اور مختلف سیاحتی مقامات سے متعلق خصوصی دستاویزی فلمیں بھی شرکا کو دکھائی گئیں، جن کو مہمانوں نے بے حد پسند کیا اور کووڈ 19 کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان کے دورے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سید حمزہ گیلانی پریس قونصلر پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ بھی موجود تھے۔