اوورسیز پاکستانی مصیبت زدہ ہم وطنوں کی مدد اور خدمت کریں‘ ارشد تبسم

219

سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والی 3 دہائیوں سے سعودی عرب میں مقیم معروف عوامی و سماجی شخصیت ارشد تبسم کی جانب سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک کمیونٹی اور پاک وطن کے باسیوں کو اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل ہو، اس لیے پریس کانفرنس کا عنوان بھی ’’پیغام خدمت پاکستانیت‘‘ دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے میرا پیغام خدمت پاکستانیت ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہجو افراد اعلیٰ عہدوں پر کام کر رہے ہیں، یا بزنس مین ہیں اور خدمت پاکستانیت کا جذبہ بھی رکھتے ہیں، وہ ہرممکن حد تک پریشان حال اور مصیبت زدہ ہم وطنوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہ دل شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستانیوں کو سیاسی ، مذہبی سماجی اور تفریحی پروگراموں کے انعقاد کے لیے کھلا،
پرسکون اور پرامن ماحول فراہم کر دیا ہے، جہاں ہم اپنی آواز، پیغام اور خوشی غمی دنیا اور اپنوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ قونصلیٹ جدہ اور سفارتخانہ پاکستان کے تمام شعبہ جات بالخصوص ویلفیئر ونگ کے تمام افسران کا بہترین تعاون اور مدد پر دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کی پوری ٹیم جن میں چیئرمین عابد شمعون چاند صدر محمد وسیم خان سیکرٹری جنرل ناظم علی عطاری اور ان کی پوری ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں کہ جو بلاتفریق پاک کمیونٹی کے ہر فورم کی سرگرمیوں اور آواز کو الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے قوم تک پہنچا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے ملک انصر حمید، عدنان ساہی، مبشر کلیار نے بھی خطاب کیا۔