عمران خان نامہ اعمال لیکر ووٹ مانگنے کشمیر آئیں، مریم نواز

117
مظفر آباد: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز ہٹیاں بالا میں جلسے سے خطاب کررہی ہیں

ہٹیاں بالا (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ چوروں نے اب کی بار ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو منہ کی کھائیں گے، آزاد کشمیر کو صوبہ نہیں بننے دیں گے ، سلیکٹڈ کی گھر میں عزت ہوتی ہے نہ باہر۔ عمران خان ووٹ مانگنے آئیں تو نامہ اعمال ساتھ لے کر آئیں۔ ہٹیاں بالا آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کشمیر کا مقدمہ ہار کر اب کشمیر پر نظر لگائے بیٹھا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، مقبوضہ کشمیر نواز شریف کی قیادت میں آزاد ہوگا، عمران خان جب تم کشمیر آئو گے تو کشمیری تم سے سوال کریں گے کہ تم نے کشمیر کے حق میں کتنی قراردادیں منظور کرائیں۔ عمران خان آزاد کشمیر میں ترقیاتی کام کیسے کرتا اسے آٹا چوری، چینی چوری ، لوڈشیڈنگ میں مصروف ہے۔ پاکستان کا ہر طبقہ رو رہا ہے ، کیا آپ چاہتے ہو کہ جو تباہی نالائقی نا اہلی اور کرپشن جو پاکستان میں بڑھ رہی ہے وہ آزاد کشمیر میں بھی داخل ہو،اگر نہیں چاہتے توشیر پر مہر لگائو ۔