لاہور میں گھر سے ماڈل نایاب کی تشدد زدہ لاش برآمد

365

لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں گھر سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، خاتون کی شناخت ماڈل نایاب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو تشدد کر کے گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے سوتیلے بھائی محمد علی ناصر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 29 سالہ مقتولہ میری سوتیلی بہن تھی اور وہ گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ بہن کو گزشتہ رات کھانا کھانے کے بعد گھر چھوڑا تھا۔

مدعی نے کہا کہ اگلے روز بہن سے ملنے گھر گیا تو دروازے بند تھے، گھر کی پچھلی طرف کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی، گھر میں داخل ہوا تو سامنے بہن کی لاش پڑی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔