امریکا میں گرمی کی شدید لہر جاری

272

واشنگٹن: امریکا کی مختلف ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس ویگاس میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جب کہ کیلیفونیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیتھ ویلی میں 1913 میں 53 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گرمی کی حالیہ لہر سے امریکا میں 116 ہلاکتیں ہوچکیں ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کے مطابق امریکی کی مغربی ریاستوں کیلیفورنیا اور نیواڈا میں مزید ریکارڈ درجہ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قومی موسمیاتی سروس نے متاثرہ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وافر مقدار میں پانی پییں اور ائیر کنڈیشنڈ عمارتوں میں رہیں۔