ارجنٹائن کوپا امریکا کپ کا نیا چمپئین بن گیا

415

ریو دے جینیرو: ارجنٹائن کوپا امریکا کے فائنلل میں برازیل کو شکست دے کر نیا چمپئین بنا گیا ہے۔

ارجنٹائن 1993 کے بعد کوپا امریکا کپ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔ مسلسل 27 میچوں میں ناقابل شکست برازیل کو فائنل میں شکست دے دی۔ ارجنٹائن کے ڈی ماریا نے 22ویں منٹ میں واحد گول کیا۔ برازیل نے متعدد بار گول کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے کپتان میسی کو ہوا میں اچھال کر خوب جشن منایا۔ لیونل میسی نے جیت کے جشن میں نیمار کو دیر تک گلے لگائے رکھا۔

ارجنٹائن کے گول کیپر ایمی مارٹنیز گولڈن گلوز کے حقدار قرار پائے۔ ایمی مارٹنیز گولڈن گلوز جیتنے والے ارجنٹائن کے پہلے گول کیپر بن گئے۔