ترکی میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی تارکین کو لے جانے والی بس کو حادثہ، 12 افراد ہلاک، 26 زخمی

258

مرادیہ: ترکی میں اتوار کی صبح ایک بس حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہوگئے ہیں، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں پاکستانی، بنگلہ دیشی اور افغان شہری بھی سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ ایران کے ساتھ ترکی کی سرحدی صوبے وان کے ضلع مرادیہ میں پیش آیا، جہاں بس کھائی میں جاگری اور اس میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہو سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بس کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ترکی یورپ جانے والے تارکین وطن کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے۔ زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق ایران، افغانستان اور پاکستان سے ہوتا ہے۔