قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ، بلوچستان بازیگر اور کے پی کے فالکن سیمی فائنل میں

268
ایبٹ آباد: قومی انڈر 23 فٹبال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق یونین کونسل ناظم محمد یونس عباسی کا ٹیم کے ساتھ گروپ

ایبٹ آباد ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان بازیگر اورکے پی کے فالکن کی ٹیمیں قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ گذشتہ روز کنج فٹ بال گرائونڈ ایبٹ آباد میں کھیلے گئے چیمپیئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں بلوچستان بازیگر نے کشمیر کنگز کو2-1گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ بلوچستان بازیگر کی جانب سے پرویز خان اور شکیل خان نے ایک، ایک گول کیا اور کشمیر کنگز کی جانب سے واحد گول مرتضی فضل نے کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی سابق یونین کونسل ناظم محمد یونس عباسی تھے۔ دوسرے کوارٹرفائنل میں میں کے پی کے فالکن نے پنجاب واریئرز کو ایک سخت مقابلے کے بعد1-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ کے پی کے فالکن کی طرف سے واحد گول آفاق نے کیا۔ آج مزید2کوارٹرفائنل میچ کھیلے جائیں گے۔ تیسرے کوارٹرفائنل میں بلوچستان زوراور کا مقابلہ اسلام آباد ٹائیگرز اور چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں سندھ سینٹس اور خیبر ایگلز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔