لبنان سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا اسرائیلی دعویٰ

128
اسرائیل کی جانب سے ذرائع ابلاغ کے سامنے پیش کیے گئے ہتھیار

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ سرحد پر الغجر کے علاقے میں اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے 43 ہتھیار ضبط کیے ہیں۔ ہفتے کے روز ایک ٹوئٹ میں فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب بعض مشتبہ افراد کا پتا چلایا، جو الغجر گاؤں کے علاقے میں لبنان سے اسرائیل میں کئی بیگ منتقل کر رہے تھے۔