نیویارک میں بارش کے باعث سب ویز بند

258
نیویارک: سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں‘ بلدیہ نشیبی علاقوں کو صاف کررہی ہے

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے بڑے اور مصروف ترین شہر نیویارک میں شدید بارش کے باعث کئی سب ویز بند اور شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق مختلف علاقوں میں کئی گاڑیاں بند ہو گئیں، جس کے باعث سفر کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہائی وے پر پھنسے 12 افراد کو پولیس نے بچایا، جب کہ گاڑیوں کو سیلاب سے نکالا گیا۔ امریکی محکمہ موسمیات نے نیویارک میں مزید شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔