تھپڑ مارنے کا معاملہ: قادر مندو خیل نے فردوس عاشق کو اربوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

272

کراچی: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

قادر مندوخیل کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی پروگرام میں فردوس عاشق نے منتخب نمائندے کو تھپڑ مارا اور غلیظ زبان استعمال کی، پروگرام میں فردوس عاشق نے قادرخان مندوخیل پر من گھڑت الزامات لگائے، انہوں نے فردوس عاشق کو کرپشن کا آئینہ دکھایا تو وہ آپے سے باہر ہوگئیں۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان 7 روز میں معافی مانگیں ورنہ 58 ارب روپے ہرجانہ بھی ادا کریں، ان کا قادر مندوخیل سے تحریری طور پر غیر مشروط معافی نامہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں شائع کرایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے درمیان ٹاک شو میں شدید گرما گرمی ہوئی تھی، اور انہوں نے قادر مندوخیل کو تھپڑ جڑدیا تھا