افغان مسئلے کا اصل مجرم امریکا ہے، چین کا دوٹوک فیصلہ

305

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کی ساری ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے،امریکا نے افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نظر انداز کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا نے اپنی تمام غلطیوں کا ملبا افغان عوام اور خطے کے دیگر ممالک پر ڈال دیا ہے، افغان مسئلے کا اصل مجرم امریکا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے افغانستان میں امن قائم کرنے کے بجائے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، امریکا نے افغانستان میں رہتے ہوئے افغان عوام کو کچھ نہیں دیا۔