کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی

313

کراچی: شہر قائد کو پانی سپلائی کرنے والی لائٹ پھٹنے سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھٹھہ سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی 72 انچ کی پائپ لائن پھٹ گئی، شہر کو 10 ایم جی ڈی پانی کی سپلائی متاثر ہوئی۔

واٹر بورڈ کے مطابق بجلی کا تعطل کے باعث بیک پریشر سے لائن پھٹی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت میں دو دن میں مکمل ہوگی، مرمتی کام تک دھابیجی سے شہر کو پانی کی فراہمی بند رہے گی۔