دوسرا ون ڈے: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

173

لندن: تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انلگینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ ساڑھے تین بجے شروع ہونا تھا، تاہم بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، اور سوا 4 بجے ٹاس ہوا۔ بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز کا کردیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم اور انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرینںگے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔