حیدر آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم،چار ملزمان گرفتار

104

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حالی روڈ پولیس کی منشیات فروشوں و سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 3 ملزمان بھاری مقدار میں چرس و انڈین گٹکوں سمیت گرفتار ۔تھانہ حالی روڈ پولیس کو مخفی اطلاع موصول ہوئی کہ 2 انڈین گٹکا فروش کرولا کار BFB-268 میں بھاری مقدار میں انڈین گٹکے کی سپلائی کےلیے آرہے ہیں۔حالی روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتح ٹیکسٹائل مل آٹو بھان روڑ کے قریب کار کو روک کر چیک کیاجس میں دوران تلاشی 7 کٹوں میں 300 عدد پیکٹ تقریباً 31,500 انڈین گٹکے اور 500 عدد مضر صحت مین پوری برآمد ہوئی ۔حالی روڈ پولیس نے کار میں سوار 2 ملزمان رشید علی ولد جان محمد میمن اور امتیاز علی ولد ہادی بخش میمن کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ حالی روڈ سب انسپکٹر غلام فاروق راہوپوٹو نے اپنے اسٹاف کے ساتھ مزید کارروائی کرتے ہوئے مکرانی پاڑہ ریلوے لائن کے قریب سے منشیات فروش فدا حسین عرف صدام حسین کو 2 کلو 100 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔