علی محمد میموریل انٹر اکیڈمی لیگ کرکٹ،’ افتتاحی میچ لاروش اکیڈمی نے جیت لیا

155
مہمان خصوصی سعید علی خان علی گیند کو ہٹ لگا کر محمد خان انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) علی محمد میموریل انٹر اکیڈمی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں گزشتہ روز لاروش کرکٹ اکیڈمی نے کراچی فرسٹ کلاس کرکٹر روقار کی شاندار آل رئونڈ کارکردگی اور فاسٹ بولر بالاچ خان کی تباہ کن بولنگ کی 3 وکٹوں کی بدولت حریف باب وولمر اکیڈمی کو یکطر مقابلے میں 45 رنز شکست دے کر ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کردیا۔ قبل ازیں مہمان خصوصی ریجنل ہیڈ کراچی فیزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ سعید علی خان گیند کو ہٹ لگا کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محمد نظام، مینجرسندھ پولیس کرکٹ ٹیم وسیم الدین بھی موجود تھے۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس گرائونڈ بی پر  فاتح ٹیم لاروش اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 30 اوررز میں7 وکٹیں کھوکر 230 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ فرسٹ کلاس کرکٹر  رائو وقار نے عمدہ جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہو ئے دلکش اسٹروکس کھیلے اورصرف 59 گیندوں گیندوں پر 87 رنز کی  باری میں9 مرتبہ گیند کو بائونڈری لائن کی سیر کرائی اور2 بلندوبالا چھکے بھی لگا ئے، اوپنر سیلمان سلیم  نے 45 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سعید علی خان فاتح ٹیم کے رائو وقار کو میچ وننگ کارکردگی87 رنز اور 3 وکٹوں  کے حصول پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔